حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ اور ملکاجگری کے علاقہ پون کالونی میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ جو گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے۔ تکارام گیٹ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا تکا رام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا کل رات اس نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ملکاجگری پولیس کے مطابق 27سالہ نریش جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا پون کالونی علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کے مکان میں جھگڑے اور رتنازعات چل رہے تھے اور یہ شخص گھریلو پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا جس نے کل رات ایسیڈ کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔