تکبر و غرور کی سیاست کو آخرکار شکست ہوئی

   

Ferty9 Clinic

٭ سربراہ آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ اسمبلی کے انتخابی نتائج کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی تمنا پوری ہوئی ہے۔ جھارکھنڈ کے عظیم لوگوں نے یقینی بنایا کہ تکبر و غرور اور نفاق کی سیاست کو آخر کار شکست ہوئی ہے ۔ لالو یادو نے ٹویٹ کیا کہ کافی عرصہ سے اس نوعیت کی سیاست عوام کو پریشان کررہی ہے جسے جھارکھنڈ میں شکست دی گئی اور یہ سلسلہ ملک میں آگے بڑھے گا ۔ جے ایم ایم نے آرجے ڈی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑے اور جھارکھنڈ اسمبلی میں اکثریت حاصل کی ہے ۔