تکنیکی خرابی، کابل پاسپورٹ آفس چند روز کیلئے بند

   

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پاسپورٹ آفس نے تکنیکی خرابی کے باعث چند روز کیلئے آپریشنز معطل کردیے۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خرابی دور ہونے پر پاسپورٹ آفس آپریشنز بحال کردیے جائیں گے۔