نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ، ‘‘ کوچنگ مراکز غیر قانونی طور پر جھانسہ دینے کے مراکز بن چکے ہیں ۔ وہ منظم طور پر ہنرکے لیے بلیک ہولز بن چکے ہیں ۔ کوچنگ مراکز روزانہ کی بنیاد پر کھل رہے ہیں ۔ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے خطرہ ہے جو ہمارا مستقبل ہیں ۔ ہمیں اس بدنیتی سے نمٹنا چاہیے جو تشویشناک ہے ۔ ہم اپنی تعلیم کو اتنا داغدار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔نائب صدر نے مزید کہا ، ‘‘ممالک کو اب فوجوں کے ذریعے نقصان نہیں پہنچایا جائے گا یا نوآبادیات نہیں کیا جائے گا کیونکہ فوجوں کو اب الگورتھم سے تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ خود مختاری حملوں کے ذریعے نہیں ، بلکہ غیر ملکی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے پر انحصار کے ذریعے ختم ہو جائے گی۔نائب صدر جمہوریہ نے حب الوطنی کے ایک نئے نظریے پر زور دیا جس کی جڑیں تکنیکی قیادت میں پنہاں ہیں ، ‘‘ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ، وطن پرستی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ۔ تکنیکی قیادت حب الوطنی کا نیا محاذ ہے۔
باگڈے نے دھنکھڑ کا استقبال کیا
جے پور12جولائی (یواین آئی) گورنر ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا ہفتہ کو جے پور پہنچنے پر ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا۔اس دوران باگڈے نے دھنکھڑ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ دھنکھڑ کوٹا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کوٹا کے چوتھے کانووکیشن میں شرکت کرنے یہاں پہنچے تھے۔