تکنیکی مسائل،حیدرآباد میں میٹرو ریل خدمات متاثر

   

حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں آج میٹروریل کی خدمات تقریبا 20منٹ تک معطل رہیں۔تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ خدمات رک گئیں جس کی وجہ سے میاں پورسے امیرپیٹ روٹ پر تقریبا 20منٹ تک میٹروٹرین رک گئی۔ٹرین کے اچانک رک جانے کے نتیجہ میں مسافرین میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی میٹرو ریل کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے ٹرین کے تکنیکی مسائل دور کئے جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔