حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے تکوگوڑہ علاقہ سے ایک مسلم شخص کی نعش کو برآمد کیا ہے ۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سروے نمبر 136 اور 137 سے ایک نعش کو برآمد کیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پہاڑی شریف پولیس نے بتاے کہ اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو بظاہر مسلم بتایا گیا ہے ۔ جس کے جسم پر کالے رنگ کا پائنٹ اورخاکی رنگ کی شرٹ موجود ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔