حیدرآباد 11 فروری (این ایس ایس) ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو تلو گوڑا میونسپل انتخابات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان انتخابات میں ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ نے مبینہ طور پر ضابطوں کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے ساتھ بحیثیت بہ اعتبار عہدہ رکن ووٹ دیا تھا جس کے خلاف بی جے پی کے آٹھ قائدین کی اپیل پر عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لئے قبول کی ہے اور انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی سے متعلق الزامات کے حقائق کے بارے میں معلومات سے واقفیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ درخواست گذاروں کا استدلال تھا کہ آندھراپردیش کے کوٹہ کے تحت رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے چنانچہ وہ تلنگانہ میں ووٹ نہیں دے سکتے۔