تھائی شہزادی او بول رتنا انتخابی امیدوار

,

   

بنکاک ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی شہزادی مارچ میں منعقد شدنی انتخابات میں وزیراعظم کے عہدہ کیلئے انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں جو کسی بھی شاہی خاندان کے فرد کیلئے صف اول کی سیاست میں داخلہ کا انوکھا واقعہ ہے۔ وہ جنٹا حکومت کیخلاف قسمت آزمائی کرینگی اور اس طرح ملک کے سیاسی نقشہ میں آگے چل کر شاید کوئی تبدیلی نظر آئے۔ 67 سالہ پرنسیس اوبول رتنا جو تھائی لینڈ کے بادشاہ مہاواحبیر الونکورو کی بڑی بہن ہیں، کے نام کا تھائی وکشا چارٹ پارٹی نے بطور وزیراعظم اعلان کیا ہے۔ تھائی لینڈ میں بادشاہت کو سیاست سے بالاتر سمجھا جاتا ہے لیکن جب جب ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوا اس وقت شاہی خاندان نے بھی مداخلت کرتے ہوئے ملک کو بحران سے باہر نکالا ہے۔ اوبول رتنا کی نامزدگی سے 24 مارچ کو منعقد شدنی انتخابات میں اب ایک نیا جوش و خروش دیکھا جاسکے گا۔