بنکاک ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی شہزادی اوبول رتنا کو ملک کے سابق وزیراعظم تھاکسین شناوترا سے مربوط ایک پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے عہدہ کیلئے انتخاب لڑنے الیکشن کمیشن (EC) نے نااہل قرار دیدیا۔ یاد رہیکہ صرف کچھ روز قبل ہی اوبول رتنا نے ملک کی آئندہ وزیراعظم کیلئے منعقد شدنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ اور رتنا کے بھائی نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے رتنا کو انتخابی میدان میں بطور امیدوار اترنے سے سختی سے منع کردیا تھا۔ بہرحال تھائی رکشا چارٹ پارٹی نے اب وزیراعظم کے عہدہ کیلئے اوبول رتنا کا نام حذف کرکے دیگر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے کیونکہ شاہی فرمان کے مطابق شاہی خاندان کے تمام ارکان سیاست سے بالاتر ہیں۔