بنکاک ۔12 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے جنوب میں ایک اسکول میں مبینہ فائرنگ میں ملوث دو انتہاپسندوں کو ہفتہ کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی جبکہ یونیسیف نے لنچ کے وقت ہوئے تشدد کے مقام کہ قریب رہنے والے بچوں کیلئے ٹراما کا انتباہ دیا۔ 2004 ء سے مالے ۔ مسلم باغیوں اور بدھسٹ ۔ میجاریٹی تھائی اسٹیٹ کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں تقریباً سات ہزار لوگوں کی ہلاکت ہوئی جن میں دونوں عقیدوں کے زیادہ تر عام شہری تھے ۔ اس لڑائی کے بارے میں دنیابھر میں خبریں بہت کم منظر عام پر آتی ہیںلیکن یہ سرحدی صوبہ میں رہنے والوں کیلئے ایک حقیقت ہے جہاں سکیوریٹی فورسیس ہوتی ہیں اور ان کی مدد کیلئے مقامی کمینوٹیز کے کم معاوضہ ادا کئے جانے والے ڈیفینس ’والنٹرس‘ ہوتے ہیں ۔ جمعرات کو ہوئی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تمام چار آدمی مسلمان تھے اور وہ صوبہ پٹنی میں ایک اسکول کی حفاظت کررہے تھے تب حملہ آوروں نے لنچ کے وقت سے عین قبل حملہ کیا تھا جہاں طلبہ محض چند میٹرس کی دوری پر تھے ۔ پٹنی صوبائی پولیس کے کمانڈر پیاوٹ چلیرمسری نے ہفتہ کو اے ایف پی کو بتایا کہ اسکول تشدد میں مبینہ ملوث دو لوگ ہفتہ کی صبح ایک فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ۔