تھائی لینڈمیں ریالی کے دوران درجنوں مظاہرین زخمی

   

Ferty9 Clinic

بنکاک : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور آبی توپوںکا استعمال کرتے دیکھا گیا جبکہ لوگ آنسو گیس سے پناہ حاصل کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں پناہ لے رہے تھے۔اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور 20 مظاہرین کو عوامی اجتماع کے قوانین توڑنے اور بادشاہت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بنکاک پولیس کے نائب سربراہ پیا تاویچائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘تشدد مظاہرین کی طرف سے شروع ہوا تھا۔