تھائی لینڈکے 3 مختلف شہروں میں بمباری اور لوٹ مار

   

بنکاک : تھائی لینڈ کے جنوب میں مسلم اکثریتی علاقوں پاٹانی، ناراتھیوات اور یالا میں باغیوں نے 3 مختلف شہروں میں بیک وقت بم اور لوٹ مار حملے کئے ہیں۔تھائی لینڈ مسلح افواج کے ترجمان پراموتے پرومین نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں پاٹانی، نارتھیوات اور یالا میں بم اور لوٹ مار کے حملوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول اسٹیشنوں سمیت 17 مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے۔حملوں میں 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں پاٹانی، یالا اور نارتھیوات اور سونگھلا کے ملائی زبان بولنے والے 5 علاقوں میں پہلی دفعہ 1980 کے اواخر میں مزاحمتی تحریک سامنے آئی اور 2004 میں دوبارہ سے بھڑک اٹھی۔