بنکاک ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے مسلسل گرتی معیشت کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی تھائی لینڈ میں سناروں کے پاس سونا بیچنے والوں کا رش لگ گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاوین نے تھائی عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ سونے کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہی بنکاک میں لوگوں نے سونا بیچنا شروع کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہیکہ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ ضروریات پوری کرنے کیلئے سونا بیچ کر پیسوں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔واضح رہیکہ تھائی لینڈ میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں 46 ہیں۔