بنکاک: تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جمعرات کی صبح ایمرجنسی کے نفاذ کا فرمان جاری ہونے کے فوری بعد پولیس نے وزیرِ اعظم آفس کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہونے والے مظاہرین کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں طلبہ کے سرکردہ رہنما پیرٹ چیوارک بھی شامل ہیں جو ‘پینگوئن’ کے نام سے مشہور ہیں۔
