تھائی لینڈ میں ایمرجنسی اٹھا لی گئی، مظاہرین کا وزیر اعظم کو تین روز میں استعفے کا الٹی میٹم

   

Ferty9 Clinic

بنکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے بنکاک میں نافذ ایمرجنسی کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم جمہوریت کے حامی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم نے تین روز میں عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو وہ دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔مظاہرین کے رہنما پتساراوالی نے کہا کہ ہماری لڑائی وزیرِ اعظم کے استعفے تک جاری رہے گی۔تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم پریوتھ چان اوچی نے چہارشنبہ کی شب سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران وعدہ کیا کہ وہ ایمرجنسی اٹھا لیں گے اور انہوں نے مظاہرین سے سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کی۔