بنکاک: آسیان تنظیم کے رکن ملک تھائی لینڈ میں وزیر اعظم پرائتھ چن اوچا کی حکومت کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نامناسب اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دس ایام میں ان مظاہرین کے خلاف پولیس نے چھٹی مرتبہ آنسو گیس، ربڑ بْلٹس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا ہے۔ ایک بیس سالہ نوجوان گردن میں گولی لگنے سے کوما میں چلا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چھ مزید افراد زخمی ہوئے۔ 17اگست کو پولیس نے مظاہرین پر گولی چلانے کے الزام کی تردید کی ہے۔ آج سہ پہر تھائی مظاہرین ایک اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔