تھائی لینڈ میں زلزلہ کا جھٹکا، کوئی نقصان نہیں

   

بنکاک ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جمعرات کو تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب کم شدت کے ایک زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی جبکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:50 بجے آئے اس زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم معمولی نوعیت کا ہونے کے باوجود اس کے جھٹکے 700 کیلو میٹر دور بنکاک میں بھی محسوس کئے گئے جہاں پوپ فرانسس اپنے چار روزہ دورہ پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر تھائی لینڈ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار سوفون چیلانے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی توثیق نہیں کی۔ ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی۔