تھائی لینڈ میں سلامتی چوکی پر باغیوں کا حملہ،15ہلاک

   

بینکاک،6نومبر(سیاست ڈاٹ کام)تھائی لینڈ کے موانگ ضلع کی ایک سلامتی چوکی پر باغیوں کے حملے میں 15افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔بینکاک پوسٹ نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 10تھی۔باغیوں نے ربر کے کھیتوں سے گزرتے ہوئے سلامتی چوکی پر پہنچ کر ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نوبجے سلامتی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔اس واقعہ میں 11افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر نے ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔تینوں زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کیاگیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے متاثرین کے ہتھیار بھی لوٹ لئے ۔اسی دوران باغیوں نے دو دیگر سلامتی چوکیوں پر بھی حملے کئے ۔

ٹرمپ ۔بورس فون پر گفتگو
واشنگٹن،06 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے یورپی یونین کو چھوڑنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم دوطرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر زور دینے کے پیش نظر فون پر گفتگو کی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جُڈ ڈیرے نے کہا،‘ مسٹر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے فون پر بات چیت کی ہے ۔