٭ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا ویرالونگ کورن نے اپنی ملکہ کے بعداہم مقام کی حامل ایک کنیز کو تمام شاہی خطاب سے محروم کرنے کے چند دن بعد مزید چھ شاہی عہدیداران کو غلط کاریوں کے سبب برطرف کردیا ہے۔ ان میں ایک وہ نرس بھی ہے جو بیڈروم کا پہرہ دینے کی خدمات پر مامور تھی اور ایک ماہر حیوانات بھی ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہیکہ ’’ان تمام نے خود اپنے آپ اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرکاری عہدوں کے استحصال کے ذریعہ بدترین ڈسپلن شکنی کی تھی۔