تھائی لینڈ میں مس یونیورس کی مالک کمپنی دیوالیہ ؟

   

بنکاک: مس یونیورس بیوٹی پیجینٹ برانڈ کی مالک تھائی میڈیا کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ اس نے دیوالیہ پن کیلئے درخواست دائر کی ہے جبکہ وہ “لیکویڈیٹی (مائعیت) کا مسئلہ” حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جے کے این گلوبل گروپ نے تقریباً 12 ملین ڈالر مالیت کے بانڈز کی ادائیگی کی آخری تاریخ سے محروم ہو جانے کے دو ماہ بعد تھائی سٹاک ایکسچینج کو دیئے گئے ایک بیان میں یہ اعلان کیا۔میڈیا کی نہایت اہم شخصیت اور ٹرانس جینڈر حقوق کی مہم چلانے والی این جیکاپونگ جکراجوتاتپ کی ملکیتی کمپنی نے 2022 میں 20 ملین ڈالر میں مقابلہ خریدا تھا جو پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت تھی۔جے کے این کے بیان میں کہا گیا ہیکہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منگل کے روز تھائی مملکت کی دیوالیہ پن کی عدالت میں کاروباری بحالی کا منصوبہ پیش کرنے پر اتفاق کیا۔