تھائی لینڈ نے بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا

   

بنکاک: مختلف یورپی اقوام کی طرح تھائی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کیخلاف ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال ترک کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی وزارت صحت نے یہ اعلان اس ویکسین کے استعمال سے بلڈ کلوٹنگ (خون کے تکے بننا) کے خدشات کے تناظر میں کیا ہے، حالانکہ بین الاقوامی ماہرین اس ویکسین کو محفوظ قرار دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ڈنمارک، ناروے، آئرلینڈ، اٹلی اور رومانیہ نے بھی اس ویکیسن کا استعمال روکنے یا محدود کر دینے کا اعلان کیا تھا۔