تھائی لینڈ کی حسینہ اوپل سچتا مس ورلڈ 2025 منتخب

,

   

ہائی ٹیکس میں گرانڈ فینالے کا انعقاد ، چیف منسٹر کے بشمول اہم شخصیتوں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تھائی لینڈ کی خوبصورت حسینہ ’ اوپل سچتا چوانگ سری ‘ نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے نام کرلیا ۔ ہفتہ 31 مئی کی شام کو حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں منعقدہ مس ورلڈ فینالے میں فاتح بن کر ابھرتے ہوئے 72 ویں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرلیا ۔ ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام ہونے پر مس انڈیا نندنی گپتا مس ورلڈ 2025 کے مقابلے سے باہر ہوگئی ۔ مارٹینک ، برازیل ۔ ایتھوپیا ۔ نمبیا ۔ پولینڈ ۔ یوکرین ۔ فلپائن اور تھائی لینڈ کی حسیناؤں نے مس ورلڈ ٹاپ 8 میں جگہ بنائی ۔ ایشیا اور اوشیانا کے براعظم سے تھالی لینڈ ۔ فلپائن کی حسیناؤں نے ٹاپ 8 میں کوالیفائی کیا ججس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے بہترین جوابات دینے کے بعد ٹاپ 8 سے ٹاپ 4 کا انتخاب کیا گیا ۔ تھائی لینڈ ۔ پولینڈ ۔ مارٹینیک اور ایتھوپیا ٹاپ I میں پہونچی ۔ جب کہ ان میں بہترین مظاہرہ کرنے والی تھائی لینڈ کی اوپل سچتا چوانگ سری ونر بن کر مس ورلڈ 2025 کا خطاب حاصل کرلیا ۔ مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجانے والی اوپل سچتا کو 8.5 کروڑ روپئے نقد رقم کے علاوہ 1770 ہیروں کا تاج اور ایک سال تک دنیا کے مختلف مقامات کی مفت سیر کرنے کا انعام حاصل ہوا ہے ۔ اس پروگرام میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک کے علاوہ ریاستی وزراء کے علاوہ فلمی اور صنعتی شخصیتوں نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں 10 مئی 2025 سے مس ورلڈ مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے اپنی قسمت آزمائی ۔ تلنگانہ حکومت نے اس باوقار مقابلے کا ’ تلنگانہ ضرور آنا ‘ کے عنوان سے آغاز کیا اور کامیاب طریقے سے ان مقابلوں کا انعقاد کیا ۔۔ 2