تھائی لینڈ کی ملکہ کی نادر تصاویر سے لوگوں میں تہلکہ مچ گیا

,

   

تھائی لینڈ کے شاہی محل نے اپنی نو منتخب ملکہ کی نادر تصاویر شائع کیں۔ اطلاعات کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کو دیکھنے میں دلچسپی لی جس کے باعث ویب سائٹ کریش کر گئی۔

34 سالہ سنینت وانگ واجیرپاکدی کو ان تصاویر میں فائٹر جیٹ، جنگی لباس اور بندوق چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کنسورٹ کا لقب بادشاہ کی جانب سے اپنی شریک حیات یا ساتھی کو دیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے اپنی چوتھی اہلیہ ملکہ سوتھدا سے شادی کے دو ماہ بعد جولائی میں سنینت کو یہ اعزاز عطا کیا۔میجر جنرل سنینت وہ پہلی شخصیت ہیں جنھیں ایک صدی میں رائل نوبل کنسورٹ کے لقب سے نوازا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملکہ کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ویب سائٹ پر بے تحاشہ ٹریفک کے باعث ویب سائٹ بیٹھ گئی۔ تھائی لینڈ کے محل سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ نے سنینت کے لیے ’شاہی سوانح حیات تخلیق‘ کرنے کا حکم دیا ہے جو تربیت یافتہ پائلٹ، نرس اور محافظ ہیں۔

41 سالہ ملکہ سوتھدا سابق فلائیٹ اٹینڈنٹ اور بادشاہ وجیرالونگ کورن کی ذاتی گارڈز کے یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر ہیں۔ ان کا بادشاہ وجیرالونگ کورن کے ساتھ پرانا تعلق ہے اور کئی سال تک ان کو عوام میں بادشاہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔67 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔