٭٭ تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چان او چاہ نے کہا ہے کہ قومی سیکورٹی کا ’’ ڈیٹا بیس ‘‘ ( تفصیلات کا ڈھانچہ ) بنانے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے پولیس سے درخواست کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے ‘ ۔ اگر کوئی ڈیٹا نہیں ہوگا تو ہم کچھ نہیں کرسکیں گے ۔ انسانی حقوق کے سباق کمشنر انگکھانا نیلا پاجیت نے کہا کہ یہ اقدام ’مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تعصب ہے جس سے کسی فرد کے شخصی حقوق میںمداخلت ہوتی ہے۔
