بنکاک : تھائی لینڈ کے قصر صدارت نے کنگ مہا وجرا لانگ کان اور اُن کی شاہی ہمنوا سنیناتھ کی تصاویر جاری کئے ہیں جب اُنھوں نے جیلوں کا دورہ کیا۔ دونوں شخصیتوں نے مخالف بادشاہت احتجاجوں کے تناظر میں عوام کو متاثر کرنے والے کام کئے حتیٰ کہ جیل میں فرش کو جھاڑو سے صاف بھی کیا۔ 35 سالہ شاہی خاتون کو 2019 ء میں وفاداری کے مغائر کام کرنے کی پاداش میں اُن کو خصوصی درجہ سے محروم کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال اُن کی پوزیشن بحال کردی گئی۔ بتایا گیا کہ وہ کوئن ستھیدا کے خلاف کام کرتے ہوئے اُن کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی تھی۔