لندن 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ایوی ایشن ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز ہفتہ ’تھوماس کک‘ نامی کمپنی کی وجہ سے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے 16,700 مزید مسافروں کو 76 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب تک نصف سے زائد متاثرہ مسافروں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ قبل ازیں اسی ہفتے سیاحتی صنعت کی پہچان اور دنیا کی سب سے پرانی اور بڑی برطانوی کمپنی تھومس کْک دیوالیہ ہو گئی تھی۔ نتیجتاً کمپنی کی تمام پروازیں اور سیاحتی منصوبے منسوخ کر دیے گئے تھے اور لاکھوں افراد اس پیش رفت سے متاثر ہوئے۔
