تھانہ: مہاراشٹرا کے تھانہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4971 نئے معاملوں کی تصدیق ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع منگل کی صبح دی۔انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6733 ہوگئی۔ ضلع میں کورونا سے اموات کی شرح 1.75 فیصد ہے ۔ابھی تک تھانہ میں 3,20,820 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 83.32 فیصد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت اس ضلع میں کورونا کے 57،515 معاملے سرگرم ہیں۔اس کے علاوہ تھانہ کے پڑوسی ضلع پال گھر میں بھی کورونا سے متاثروں کی تعداد 59,696 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 1261 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
