پالگھر۔8 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈکیتی کے الزام میں گرفتار تین ملزمین جن کا مقدمہ ابھی زیر دوران ہے ، سلواسہ تھانہ سنٹرل جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فرار ہونے والے قیدیوں کے نام جئے رام دلوی ( 21 ) سالہ ، گنیش دلوی (20سالہ ) اور مارٹن مدھا (30سالہ ) ہیں۔ پولیس انسپکٹر اکالی چوگلے کے مطابق ان تینوں کی گذشتہ سال دادرانگر اینڈ حویلی سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ سلواسہ میں سماعت کیلئے لے جایا جارہاتھا تو انہوں نے راستہ میں ممبئی۔احمدآباد ہائی وے پر جکڑ آنے کی شکایت پر وسائی ۔ پالگھر شاہراہ پر اُن کی ٹرک روک دی گئی ۔ اس دوران تینوں زیردریافت قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ پولیس نے دفعہ 224 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تینوں قیدی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں ۔