تھانے : مہاراشٹرا کے تھانے میں واقع ایک ہاسپٹل میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 12 مریضوں کو دوسرے ہاسپٹل میں لے جانا پڑا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہاں واقع ایک ہاسپٹل میں منگل کی صبح آکسیجن ختم ہوگئی ، جس کی وجہ سے ہاسپٹل کے آئی سی یو میں داخل 12 مریضوں کو دوسرے ہاسپٹل منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اس ہاسپٹل میں کووڈ کے 42 مریض داخل تھے ، ان میں سے 12 آئی سی یو میں تھے ۔ دریں اثنا وزیر ایکناتھ شندے نے ضلع میں وبا کی صورتحال ، سرکاری اور غیر سرکاری ہاسپٹلس میں آکسیجن اور ریمیڈیسور انجکشن کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ہاسپٹلس کو آگ بجھانے کے آلات اور آکسیجن وغیراہ کا آڈٹ تیسرے فریق سے کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کورونا سے متاثراور کووڈ ہاسپٹلس میں داخل خواتین مریضوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔
