تھرمل پلانٹس میں دوبارہ برقی بحران کا اندیشہ

   

کوئلے کے ذخیرہ میں کمی ، برقی پیداوار گھٹ جانے کا امکان
حیدرآباد ۔ 30 مئی ( سیاست نیوز) سنٹر فار ریسرچ انرجی اینڈ کلین ایر ( سی آر ای اے ) کی رپورٹ نے انتباہ دیا کہ آئندہ جولائی اور اگست کے دوران ملک میں پھر ایک مرتبہ برقی بحران پیدا ہوگا ۔ تھرمل پلانٹس میں کوئلے کی کھپت کم ہوگئی ہے ۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے دوران کوئلے کی سربراہی میں خلل کے خدشات ہیں جس سے برقی بحران پیدا ہوگا ۔ واضح رہے کہ تمام تھرمل پلانٹس میں مجموعی طور پر 20.7 ملین ٹن کوئلہ ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ ملک میں تھرمل مراکز برقی کے استعمال میں اضافہ کو برداشت کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ سی آر ای اے نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں کوئلہ کی پیداوار میں کوئی خسارہ نہیں ہے ۔ تاہم اس نے نوٹ کیا کہ برقی کا حالیہ بحران تھرمل پلانٹس کو کوئلے کی ترسیل میں مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے تھا ۔ سنٹرل الکٹریسٹی اتھاریٹی آف انڈیا ( سی ای اے) کو اگست میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ 213 گیگا واٹ تک پہنچنے کاامکان ہے ۔ملک میں سال 2021-22کے دوران 777.26 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار ہوئی تھی ۔ ن