حیدرآباد ۔کالی وڈ کے سوپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آنے والی فلم لیو کے حوالے سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ تامل سوپر اسٹار تھلاپتی وجے اپنی 49 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس خاص موقع پر فلم اسٹار کی آنے والی فلم لیو کے بنانے والوں نے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک کا پوسٹر جاری کیا ہے۔ جس کے بعد سوپر اسٹار تھلاپتی وجے کی اس فلم کیلئے مداحوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ تھلاپتی وجے کی اگلی فلم کئی لحاظ سے خاص ہے۔ یہ فلم فی الحال صرف شوٹنگ کے مرحلے پر ہے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ اس فلم کی کیا خصوصیات ہیں۔ لیوکی ہدایت کاری ڈائریکٹر لوکیش کناگراج کررہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں اسٹارزکی پچھلی فلم ماسٹر بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم کے تعلق سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ جو لوگ اس سے واقف نہیں ہیں، ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہدایت کار لوکیش کنگراج منشیات اور جرائم کے گرد بنی کہانیوں کے ساتھ ایک مختلف فلمی کائنات بنا رہے ہیں۔ اس کائنات کے تحت ڈائریکٹر تھلاپتی وجے اس سے قبل کیتھی، ماسٹر اور وکرم جیسی فلمیں دے چکے ہیں۔ یہ فلم اس ایپی سوڈ کو آگے لے جائے گی۔ جس میں پرانی فلموں کے کردار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ان کی پچھلی فلموں کی طرح ہدایت کار لوکیش کی یہ فلم بھی ایکشن ڈرامہ اور جذبات سے بھرپور ہونے جا رہی ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو تھلاپتی وجے فلم میں باپ بیٹے کے دوہرے کردار میں نظر آئیں گے۔