تھما کیلئے آیوشمان نے رشمیکا سے 50 فیصد زیادہ فیس لی

   

ممبئی ۔20 ؍اکتوبر ( ایجنسیز )تھما دیوالی پر سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں ایوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا، نوازالدین صدیقی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ میڈاک یونیورس کی ’تھما‘ 21 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ آئیے ’تھاما‘ کاسٹ کی فیس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ایوشمان کھرانہ ’تھاما‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ حیران نہ ہوں۔ آیوشمان اور رشمیکا کی فیس میں بہت فرق ہے۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق، اداکار نے’تھما‘ کیلئے 8تا10 کروڑ روپے چارج کیے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ نوازالدین صدیقی اور رشمیکا خان سے بھی زیادہ پیسے لے رہے ہیں۔