تھوک پر پابندی عائد کرنا پاگل پن :وارنر

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔آسٹریلیا کے دھماکو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تناظر میں آئی سی سی کے احتیاط کا جائزہ لیتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو حماقت قراردیا ہے ۔وارنر نے اس متعلق ضابطوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہرکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال میں ہیں جب ہر ایک کے لئے یہ نیا تجربہ ہوتاہے۔ان پیمانوں کو صحت کی وجوہات کی بناء پر واضح طورپر رکھا گیا ہے اورظاہر ہے کہ ہمیں ان قوانین پر عمل کرنا ہے ۔ یہ دلچسپ ہے اور یقینی طور پر یہ مختلف ہونے جارہا ہے ۔ وارنر نے کہا کہ گیند ہر کسی کھلاڑی کے ہاتھ میں جاتی ہے تو پھر صرف تھوک پرہی پابندی کیوں؟