تھکاوٹ کا شکار روہت کوآرام ضروری : کلارک

   

ممبئی: آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک روہت شرما کے خراب اسکور کے سلسلے میں زیادہ نہیں پڑتے ہیں لیکن مشورہ دیتے ہیں کہ تھکاوٹ کا شکار ہندوستانی کپتان ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے تازہ دم ہونے کے لئے وقفہ لیں۔ روہت جو اگلے ماہ 20 ٹیموں کے عالمی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے، جاری آئی پی ایل میں اپنی فرنچائز ممبئی انڈینزکے لیے اپنے آخری پانچ مقابلوں میں چار واحد ہندسوں کے اسکور میں ہیں۔ 37 سالہ نے اس سال ایک مصروف سیزن گزارا ہے جس میں ممبئی انڈینزکے لیے آئی پی ایل سے پہلے پانچ ٹسٹ میچوں کی طویل سیریز تھی اس میں شرکت کی ہے ۔ اب چونکہ ممئی جو اس سال پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے لہذا کلارک سمجتھے ہیں کہ روہت کو اب آرام کرنا چاہئے تاکہ ورلڈ کپ کیلئے تازہ دم ہوسکے۔دوسری جانب ہندوستان کے صف اول کے بولر بمراہ کو آرام دینے کے خیال سے ٹیم کے کوچ نے انکارکردیا ہے ۔