کولکتہ : سڑک حادثات کے معاملے میں غور و خوض اور گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اکثر حادثے صبح کی اولین ساعتوں میں ہوتے ہیں جب ڈرائیور س تھکے ہوتے ہیں ۔ یہ نکتہ سامنے آنے کے بعد کولکتہ ٹریفک پولیس نے ایک اختراعی اقدام میں تھکے ماندے ڈرائیوروں کو گرم چائے پیش کرنے کی مہم شروع کردی ہے تاکہ وہ کچھ دیر ٹھہر جائیں اور تازہ دم ہوکر دوبارہ سفر شروع کریں ۔ چند روز قبل کولکتہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے ۔ ابتداء میں شبہ ہوا کہ ڈرائیور نشہ میں تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں الکحل کا مادہ نہیں پایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ڈرائیور مسلسل سفر سے تھکا ہوا تھا ہوگا ۔ اس بات سے پولیس کو ڈرائیوروں کوچائے پیش کرنے کا خیال آیا ۔