تھیلسیمیا سے متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے خون کا عطیہ کیمپس

   

تنظیم ’ الائنس اگینسٹ سی اے اے اور این آر سی ‘ کی خصوصی مہم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری اتوار کو تنظیم ’ الائنس اگینسٹ سی اے اے اور این آر سی ‘ کی جانب شہر کے مختلف مقامات بھولکپور مشیر آباد کے علاوہ مغل پورہ ، ٹولی چوکی ، ملک پیٹ ، دارالسلام ، آغا پورہ اور نامپلی میں شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف بطور احتجاج خون کی کمی ( تھیلسیمیا ) سے متاثرہ مریضوں کی مدد کے لیے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ۔ مشیرآباد آرگنائزرس محمد ظہیر الدین ثمر ، محمد افتخار احمد اور سی محمد نیاز احمد کے بموجب مشیر آباد کے انجمن فنکشن ہال بھولکپور کے علاوہ مغل پورہ کے اعظم فنکشن ہال ، انٹیگرل فاونڈیشن سوریا نگر ٹولی چوکی ، عقب ٹی وی ٹاور ملک پیٹ اور دارالسلام آغا پورہ اور حسینی ہیلتھ کلینک نزد ایک مینار مسجد نامپلی میں خون کا عطیہ کیمپس منعقد ہوئے ۔ بی بی آر بلڈ بینک کے ڈاکٹر شوبھن اور ان کی ٹیم نے مشیر آباد کیمپ میں حصہ لیا اور کہا کہ خون کی کمی ( تھیلسیمیا ) سے متاثرہ مریضوں کی مدد کے لیے تنظیم ’ الائنس اگینسٹ سی اے اے اور این آر سی ‘ کی نگرانی میں یہ خون بی بی آر بلڈ بینک اور اوپلا وینکیا میموریل ٹرسٹ کے حوالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف احتجاج کی دوسری شکل تھی جو تھیلسیمیا سے متاثرہ غریب مریضوں کی مدد کے لیے خون کے عطیہ کیمپ منعقد کئے گئے تاکہ احتجاج کو تقویت پہنچاتے ہوئے سیاہ قانون کے نفاد کے خلاف عوام کی آواز کو مرکزی و ریاستی حکومتوں تک پہنچائی جائے ۔ خون کے عطیہ کیمپ میں بلا لحاظ سیاسی وابستگی قائدین و نمائندوں نے شرکت کر کے خون کا عطیہ دیا جن میں سابق کارپوریٹر ایس محمد واجد حسین ، صدر مرکزی پنچ کمیٹی محمد شریف حسین بھی قابل ذکر ہیں ۔ انہوں نے اس اہم مقصد کے تحت خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر محمد نظیر علی ، سید غفران ، فہیم بھائی نامپلی ، محمد روف الدین ، بی ریاض الدین و دیگر موجود تھے ۔۔