ورنگل میں واقع ، مقامی افراد نے اغواء کار خاتون کو پکڑ لیا
ورنگل /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے ورنگل شہرمیں ایک خاتون کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا جو معصوم بچہ کا اغواء کرکے اسے تھیلے میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کر رہی تھی ۔ یہ واقعہ ورنگل شہر کے دیسائی پیٹ ڈاکٹرس کالونی 2 میں پیش آیا ۔ خاتون نے بٹو نامی 4 سالہ لڑکے کو ایک تھیلے میں ڈال دیا اور لڑکے کا منہ بندھا ہوا تھا اور اس کی ناک ڈھکی ہوئی تھی ۔ لڑکے کو لے کر بھاگتے ہوئے مقامی لوگوں نے خاتون کو پکڑ کر لڑکے کو بچالیا ۔ لڑکے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہونچ کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ کیا خاتون کا دماغی توازن ٹھیک ہے یا واقعی اغواء کرنے کی کوشش کی ؟ اس معاملے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہیں ۔