تھیٹرس مکمل گنجائش کے ساتھ جلد کھل جائیں گی

   

حیدرآباد۔ دو ماہ سے زائد وقفہ کے بعد تلنگانہ میں سنیما تھیٹرس بہت جلد مکمل گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھ جائیں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں 12 مئی کو لاک ڈاون کے اعلان کے بعد تھیٹرس کو بند کردیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں تھیٹرس اور ملٹی پلیکس کو مکمل گنجائش کے ساتھ جلد ہی کھول دیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے بہت جلد رہنما خطوط جاری کئے جاسکتے ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ دو تا چار دن میں یہ احکام جاری کردئے جائیں گے ۔ تاہم ان اطلاعات کی سرکاری طور پر توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش حکومت نے بھی ریاست میں تھیٹرس کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ عوام کیلئے کھول دیا ہے ۔ تلنگانہ میں فلمی حلقوں اور تنظیموں کی جانب سے پروڈیوسروں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی نئی فلموں کی ریلیز کو اکٹوبر تک ملتوی رکھیں ۔ پروڈیوسروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی فلموں کی او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر ریلیز کے فیصلے کرنے سے گریز کریں۔ ٹالی ووڈ میں کئی فلمیں ریلیز کیلئے تیار ہیں ۔ یہ فلمیں اپریل اور مئی کے مہینے میں ریلیز ہونے والی تھیں تاہم کورونا کی دوسری لہر کے نتیجہ میں انہیںروک دیا گیا تھا ۔