تھیٹرس کو 50 فیصد نشستوں کے ساتھ کشادگی کی اجازت

   

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے 50 فیصد نشستوں کی گنجائش کے ساتھ ریاست میں سینما تھیٹرس اور ملٹی پلکس کی کشادگی کی اجازت دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق کنٹینمنٹ علاقوں کے باہر سینما تھیٹرس اور ملٹی پلکس قواعد کے مطابق فوری اثر کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے۔ حکومت نے جو شرائط رکھی ہیں اس کے مطابق 50 فیصد نشستوں پر شائقین کو بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ شائقین کے علاوہ اسٹاف اور دیگر افراد کیلئے ماسک کا استعمال لازمی رہے گا۔ داخلہ اور اگزٹ پوائنٹس پر ہینڈ سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے۔ تھیٹرس اور ملٹی پلکس کے انتظامیہ کو سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہر شو کے بعد تھیٹر اور ملٹی پلکس کے احاطہ اور بیرونی علاقہ کو سینیٹائز کرنا ہوگا۔ ایرکنڈیشنڈ کا درجہ حرارت 24 تا 30 ڈگری سیلسیس ہونا چاہئے ۔ شو کے درمیان زائد وقفہ رکھنے کیلئے اوقات کو متعین کیا جائے ۔