کیف؍ماسکو ۔ یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک تھیٹرپرروسی بمباری سے 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اور مردوں نے حملے سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرہ کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔ادھر یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ روسی حکام نے اپنے فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیاہے۔