نئی دہلی : منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے وزیر کی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔ نیوز ایجنسی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ستیندر جین کی 3 دنوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر کی جیل میں بھرپور خدمت کی جارہی ہے، اس دوران وہ لوگوں سے ملاقات بھی کررہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جمعرات کو دہلی کی عدالت نے ستیندر جین کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تہاڑ جیل میں قید وزیر کے خلاف انفورسمنت ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہا ہے۔