نئی دہلی : دہلی کے تہاڑ جیل میں ایک قیدی انکت گجر کی مشتبہ حالت میں بدھ کے روز موت ہو گئی۔ مغربی دہلی ضلع کے ایک سینیئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کو صبح 09:15 بجے انکت کی موت کے بارے میں فون پراطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس کوجیل نمبر تین جیل کی ڈسپنسری میں انکت کی لاش ملی۔ اس پر قتل، رنگ داری، قتل کی کوشش، اغوا سمیت کئی مقدمے درج تھے ۔ وہ اترپردیش کے ضلع باغپت کارہنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ جیل میں رہنے والے دو دیگر ساتھی گرپیت اور گرجیت بھی زخمی ملے جنھیں علاج کے لیے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم اور جانچ رپورٹ کے بعد کاروائی کی جائے گی۔