نارائن پیٹ میں لڑکیوں کے عالمی دن تقریب سے ، جج محترمہ ذکیہ سلطانہ کا خطاب
نارائن پیٹ ۔16 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ایڈیشنل جونیئر سول جج محترمہ ذکیہ سلطانہ نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو چاہئے کہ طلباء کو ثقافتی روایات سے آگاہ کیا جائے ، نارائن پیٹ ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں لیگل سرویس اتھارٹی کے زیراہتمام لڑکیوں کے عالمی دن کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، اس تقریب میں ضلع اڈیشنل جونیر سیول جج محترمہ ذکیہ سلطانہ مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کو ہماری ثقافتی روایات سے واقف کروائیں ۔ لڑکیوں کی عصمت دری اور زیادتی کو روکنے اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے انسانی حقوق کے اعلامیہ میں مرد اور عورت کی برابری کی عکاسی کرنی چاہیے اور خواتین کی عزت نفس کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی عدم مساوات، تعلیم کے قانونی حقوق، غذائیت وغیرہ کا مقصد بچوں کی شادی اور امتیازی سلوک کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اے پی پی سریش نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل ناگیشوری، پرنسپل، اسٹاف اور دیگر نے حصہ لیا۔