تہران ، ریاض سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی کیلئے تیار

   

تہران : ایران کے قانون ساز نے بتایا کہ تہران اور ریاض آپسی تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں اور دونوں ممالک اپنے سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن جلیل ریحانی نے یہ بات بتائی۔