تہران میں آلودگی پر کنٹرول کیلئے طاق۔ جفت تحدیدات نافذ

   

تہران۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی اور زہریلے دھویں و کہر کے بادلوں کے سبب بشمول دارالحکومت کئی مقامات پر اسکولس، کالجس اور یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیا۔ فضائی آلودگی کی ہنگامی کمیٹی کے کے اجلاس کے بعد ڈپٹی گورنر محمد تقی زادہ جمعہ کو رات دیر تہران میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے تفصیلی کا اعلان کیا۔