تہران :ایران کی وزارت خارجہ نے اس میڈیا رپورٹ کو سرے سے غلط ٹھہرایا ہے جس میں دارالحکومت تہران میں القاعدہ لیڈر محمد المصری کے قتل کی بات کہی گئی ہے۔13 نومبر کو ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ القاعدہ کے دوسرے کمانڈر محمد المصری کو اگست میں تہران میں مار دیا گیا تھا۔اخبار کی رپورٹ میں امریکی خفیہ افران کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ 1998 میں افریقہ میں امریکی سفارتخانہ پر ہوئے 2 دہشت گردحملوں کے ماسٹر مائنڈ میں سے ایک ہونے کا ملزم المصری کو 7 اگست کو موٹر سائیکل پر سوار دو قاتلوں نے گولیوں سے بھون دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کی فرضی کہانی ’امریکہ اور اسرائیل نے تیار کی ۔