تہران کے سابق میئر پر دوسری بیوی کے قتل کا مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران میں ہفتہ سے ایک سنسنی خیز مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی جس میں تہران کے سابق میئر پر ان کی بیوی کے قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ممتاز اصلاح پسند لیڈر محمد علی غضبی ایک فوجداری عدالت میں حاضر ہوئے ۔ ان پر اپنی دوسری بیوی مترا استاد کو ایرانی دارالحکومت میں واقع رہائش گاہ میں گولی مارکر ہلا ک کردینے کا الزام ہے ۔

ملائیشیا میں سیلاب ہالینڈ کے سیاح فوت
کوالالمپور ۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں بارش و سیلاب کے نتیجہ میں ہالینڈ ک ایک سیاح کی موت ہوگئی۔ ریاست شمالی سراواک میں ہرنوں کے ایک پارک میں واقع غار سے ہالینڈ کے شہری پیٹربھورو کیمپ کی نعش برآمد ہوئی ۔ ان کے ساتھ موجود مقامی ٹور گائیڈ رویزال رابن کی تلاش جاری ہے ۔