تہران کے سینکڑوں رسٹورنٹس اسلامی اُصولوں کی خلاف ورزی پر بند

   

تہران۔/8 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران پولیس نے تہران میں 547 رسٹورنٹس اورکیفْ کو اسلامی اُصولوں کی خلاف ورزی پر بند کردیا۔ تہران پولیس حکام نے کہا کہ ان رسٹورنٹس و ہوٹلوں کے مالکین نے اسلامی اُصولوں کو نظرانداز کردیا تھا۔ اس خلاف ورزی کو خلاف قانون تصور کیا گیا اور پولیس مہم کے دوران 547 رسٹورنٹس کو بند کردیا گیا۔11 خاطیوں کوبھی گرفتار کیا گیا ۔ تہران میں یہ کارروائی گذشتہ 10دن سے کی جارہی تھی۔ ہوٹلوں کے مالکین نے سائبراسپیس میں غیر روایتی اشتہار بازی کی تھی اور اپنی ہوٹلوں میں غیر قانونی موسیقی اور رقص کے پروگرام رکھے تھے۔