تہران : ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ایک گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام نے کسی بھی دھماکہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کھدائی کے دوران گیس لیک ہونے سے آگ لگی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ایران میں کئی بار پر اسرار آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے۔ حال ہی میں نطنز میں قائم ایرانی نیوکلیئرپلانٹ کے قریب دھماکاہوا تھا۔ اپریل میں وسطی صوبے اصفہان میں دھماکاخیز مواد اور آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔