بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ناروتم مشرا نے آج کہا کہ آنے والے وقت میں مختلف مذہبی تہواروں کے پیش نظر ، تمام شہریوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کی روک تھام سے متعلق سرکاری رہنما خطوط پر عمل کریں۔ڈاکٹر مشرا نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ آنے والے وقت میں ، گنیش چتورتھی ، محرم اور دیگر تہوار آئیں گے ۔ اس دوران سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر وں میں ہی رہ کر عبادت اور پوجا کریں۔ کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے عوامی پروگراموں کا انعقاد نہیں ہونا چاہئے اور ہجوم جمع نہیں ہونا چاہئے ۔